راجسھتان رائلز کے دونوں سلامی بلے بازوں جوش بٹلر اور یشسوی جیسوال نے ٹیم کو اچھی شروعات دی اور پہلے وکٹ کے لئے 61 رنوں کی شراکت داری کی۔ یشسوی جیسوال 21 رن بناکر ہیزل ووڈ کا شکار ہوئے لیکن دوسری جانب بٹلر کا بلہ حاموش نہیں ہوا ۔ اہنوں نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ فائنل میں راجسھتان کا مقابلہ گجرات ٹائٹنس سے ہوگا ۔ گجرات پہلے ہی فائنل پہنچ چکا ہے۔
IPL 2022 Qualifier 2: جوش بٹلر کی شاندار سنچری، راجستھان نے فائنل میں رسائی حاصل کی
راجستھان رائلز نے کوالیفائر 2 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ٹاس جیت کرگیند بازی کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے لیکن جوش بٹلر کی عمدہ بلے بازی کے سبب راجستھان نے یہ اسکور آسانی سے عبور کر لیا۔
راجستھان رائلز کے تیز گیند بازوں پرسدھ کرشنا (22 رن پر 3وکٹ) اور اوبید مکائے (23 رن پر 3وکٹ) نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کو آئی پی ایل کے کوالیفائر 2 میں جمعہ کو مقررہ 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر157 رن پرروک دیا۔ بنگلورکے لیے رجت پاٹیدار نے ایک بار پھراہم اننگ کھیلتے ہوئے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔ کپتان فاف ڈو پلیسس نے 25 اور گلین میکسویل نے 24 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی نے مایوس کیااور سات رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پرسدھ کرشنا نے وراٹ کوہلی کو اپنے جال میں پھنسایا، شارٹ آف لینتھ گیند تھی آف اسٹمپ کے باہر، کوہلی کھڑے کھڑے اسے آف سائیڈ پرکھیلناچاہتے تھے۔ اضافی باؤنس کی وجہ سے چکماکھاگئے، باہری کنارہ لے کر گیند وکٹ کیپر سیمسن کے دائیں طرف گئی جنہوں نے آسان کیچ لیا۔ ڈو پلیسس اور رجت پاٹیدار نے دوسرے وکٹ کے لیے 70 رن جوڑے لیکن اوبید میکاے نے ڈو پلیسس کا وکٹ حاصل کیا۔ شارٹ تھرڈ مین پر روی چندرن اشون کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ فاف نے 27 گیندوں پر 25 رن میں تین چوکے لگائے۔