انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جو روٹ شاندار فارم میں چل رہے ہیں اور انہوں نے کئی ریکارڈ کو اپنے نام کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فاتحانہ سنچری بنائی اور کرکٹ کی دنیا کے چار بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن میں سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کا نام بھی شامل ہے۔ Most Test Century in Test Cricket
دراصل جو روٹ نے بھارت کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گئے پانچویں ری شیڈول ٹیسٹ میچ میں ناٹ آؤٹ 142 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو نہ صرف جیت دلائی بلکہ سیریز 2-2 سے برابر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ جو روٹ کی 28ویں سنچری تھی۔ اس طرح روٹ نے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچری بنانے کے معاملے میں چار کھلاڑیوں کو پیچھے چوڑ دیا ہے۔ ان چار کھلاڑیوں میں بھارت کے وراٹ کوہلی، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ اور آسٹریلیا کے ایلن بارڈر کا نام شامل ہے۔ ان چاروں کھلاڑیوں نے 27، 27 ٹیسٹ سنچری بنائی۔ ان میں وراٹ کوہلی اور اسٹیو اسمتھ ابھی بھی کھیل رہے ہیں تو ان کے پاس جو روٹ سے آگے نکلنے کا موقع ہے۔