جو روٹ بھارت کے خلاف تیسرا ٹیسٹ سنیچر کو اننگز اور 76 رن سے جیت کر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے اس معاملے میں مائکل وان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وان نے اپنے کیریئر میں 51 ٹیسٹ میچوں کی اپنی کپتانی میں 26 میچ جیتے تھے جبکہ روٹ نے 55 ٹیسٹوں میں 27 جیتے ہیں اور انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔
دوسری طرف وراٹ کو اپنی کپتانی میں دوسری بار اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ اس سے پہلے 2018میں انگلینڈ سے لارڈس میں اننگز اور 159رن سے ہارے تھے۔
بھارت کو اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 45بار اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وراٹ کو ٹاس جیتنے کے بعد دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ ا س سے پہلے 2020-21 میں آسٹریلیا سے ایڈلیڈ میں آٹھ وکٹ سے ہارے تھے۔