اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Jhye Richardson Injured رچرڈسن بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ایلس ٹیم میں شامل

آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ فاسٹ باؤلر جھئے رچرڈسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آئندہ بھارت کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔

رچرڈسن بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ایلس ٹیم میں شامل
رچرڈسن بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ایلس ٹیم میں شامل

By

Published : Mar 6, 2023, 4:41 PM IST

پرتھ:آسٹریلیا کے تیز گیند باز جھئے رچرڈسن ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف 17 مارچ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پیر کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے کہا کہ نیتھن ایلس ان کی جگہ آسٹریلیائی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق رچرڈسن کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیلنا بھی مشکل ہے۔ خیال ر ہے کہ رچرڈسن جنوری کے پہلے ہفتے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پرتھ اسکارچرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے ہفتہ کو یہاں اپنے کلب فریمینٹل کے لیے ایک ون ڈے کھیلتے ہوئے کرکٹ میں واپسی کی، حالانکہ وہ میچ میں صرف چار اوور کر سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

رچرڈسن کی جگہ ٹیم میں شامل نیتھن ایلس نے اپنے کیریئر میں اب تک صرف تین ون ڈے کھیلے ہیں۔ ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 20 میچ کھیلے ہیں اور 26.20 کی اوسط سے 30 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ رچرڈسن نے سال 2017 میں ہی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا لیکن اس کے بعد وہ 2019 میں کندھے کی انجری کے باعث طویل عرصے تک آسٹریلوی ٹیم سے باہر رہے۔ یہ 26 سالہ کھلاڑی اب تک آسٹریلیا کے لیے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 36 میچ کھیل چکا ہے۔ ان کے نام کل 57 وکٹیں ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 17 مارچ کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ دوسرا (19 مارچ) اور تیسرا (22 مارچ) ون ڈے بالترتیب وشاکھاپٹنم اور بنگلور میں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details