اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Women's World Cup History: جھولن گوسوامی نے بنایا ریکارڈ - آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ

بھارت کی سرکردہ تیز گیند باز جھولن خواتین عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ Jhulan becomes highest wicket taker

جھولن گوسوامی
جھولن گوسوامی

By

Published : Mar 12, 2022, 5:11 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار تیز گیند باز جھولن گوسوامی Indian Fast Bowler Jhulan Goswami خواتین یک روزہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی گیند باز بن گئی ہیں۔

جھولن گوسوامی نے 40 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کے لین فلسٹن (39 وکٹ) کا 34 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔

39 سالہ تیز گیند باز جھولن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2022 خاتون ورلڈ کپ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ Jhulan Goswami Record انہوں نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کا وکٹ لے کر خاتون ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ خاتون ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی پانچ گیند بازوں میں انگلینڈ کی کیرول ہوجیز (37 وکٹ)، کلیئر ٹیلر (36 وکٹ) اور آسٹریلیا کی کیتھرین فٹزپیٹرک (33 وکٹ) شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details