اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC Women World Cup: آئی سی سی وومینز ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان - Indian women cricket team

نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے 3 اپریل تک ہونے والے آئی سی سی وومینز یک روزہ ورلڈ کپ ICC Women World Cup کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس میں اسٹار بلے باز جمیما راڈریگز اور آل راؤنڈر شیکھا پانڈے کو جگہ نہیں ملی۔

12
22

By

Published : Jan 6, 2022, 12:14 PM IST

Updated : Jan 6, 2022, 12:45 PM IST

نیوزی لینڈ میں ہونے والے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ Indian Squad for World Cup میں بھارتی ٹیم کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی متالی راج کریں گی جبکہ ہرمن پریت کو کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

واضح رہے کہ 39 سالہ کپتان میتالی راج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس میگا ایونٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بنائیں گی۔

اسکواڈ میں تجربہ کار سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا، دیپتی شرما، تیز گیند باز جھولن گوسوامی اور نوجوان و جارحانہ بلے باز شفالی ورما شامل ہیں جبکہ اسٹار بلے باز جمیما راڈریگز اور آل راؤنڈر شیکھا پانڈے کو خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

وومینز ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم

بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ جمیما اور شیکھا کو ون ڈے فارمیٹ میں ان کے خراب فارم کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمیما راڈریگز پچھلے سال کے دوران ان تمام بین الاقوامی اسائنمنٹس میں دوہرے ہندسے کا اسکور بھی بنانے میں ناکام رہیں حالانکہ انہوں انگلینڈ میں 'دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ' اور اس کے بعد آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران انہوں نے بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر شکھا پانڈے نے بھی گزشتہ برس کے اسئنمنٹس میں کچھ خاص پرفارمنس نہیں کیا تھا جس کے سبب انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونا پڑا۔

دوسری جانب رِچا گھوش اور تانیہ بھاٹیہ کو بطور وکٹ کیپر ٹیم میں رکھا گیا ہے جبکہ سبھنینی میگھنا، ایکتا بشٹ اور سمرن دل بہادر کو تین اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔

یہی 16 رکنی اسکواڈ 11 سے 24 فروری تک نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی شامل ہوگا۔

ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف 6 مارچ کو بے اوول تورنگا سے کرے گی اس کے بعد 10 مارچ کو ہیملٹن میں میزبان نیوزی لینڈ، 12 مارچ کو ہیملٹن میں ویسٹ انڈیز، 16 مارچ کو تورنگا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، 19 مارچ کو آکلینڈ میں آسٹریلیا، 22 مارچ کو ہیملٹن میں بنگلہ دیش اور 27 مارچ کو کرائسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

سنہ 2017 میں ٹورنامنٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں بھارتی ٹیم Indian Women Cricket Team تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گئی تھی اور خطابی مقابلے میں اسے میزبان انگلینڈ سے 9 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں آل انڈیا ویمنز سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی 20 اور پہلا یک روزہ میچ نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 14 اور 16 فروری کو نیلسن میں اور 22 اور 24 فروری کو کوئنس ٹاؤن میں یک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

  • آئی سی سی ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ دورے کے لیے بھارتی اسکواڈ:

متالی راج (کپتان)، ہرمن پریت کور (نائب کپتان)، اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، یستیکا بھاٹیہ، دپتی شرما، رِچا گھوش (وکٹ کیپر)، اسنیہا رانا، جھولن گوسوامی، پوجا وستراکر، میگھنا سنگھ، رینوکا سنگھ ٹھاکر، تانیہ بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، راجیشوری گائیکواڑ، پونم یادو۔

اسٹینڈ بائی کھلاڑی: سبھنینی میگھنا، ایکتا بشٹ، سمرن دل بہادر

  • نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی 20 اسکواڈ:

ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، یستیکا بھاٹیہ، دپتی شرما، رِچا گھوش (وکٹ کیپر)، اسنیہا رانا، پوجا وستراکر، میگھنا سنگھ، رینوکا سنگھ ٹھاکر، تانیہ بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، راجیشوری گائیکواڑ، پونم یادو، ایکتا بشٹ، سبھنینی میگھنا، سمرن دل بہادر

Last Updated : Jan 6, 2022, 12:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details