نائب کپتان جسپریت بمراہ Vice Captain Jaspreet Bumrah (24 رن پر 5 وکٹ) کی گیند بازی کی بدولت بھارت نے سری لنکا IND vs SL 2nd Test کو دوسرے پنک بال ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اتوار کو 35.5 اوور میں 109 رن پر آل آؤٹ کردیا۔ بھارت کے پاس اب 143 رن کی سبقت حاصل ہے۔
سری لنکا نے آج کے کھیل کا آغاز چھ وکٹ پر 86 رن کے اسکور کے ساتھ شروع کیا، لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں ٹِک پایا۔ باھرت نے بمراہ اور اشون کی گیند بازی سے دن کے ابتدائی سیشن میں سری لنکا کو 5.5 اوور میں 109 رن پرآل آؤٹ کر دیا۔ دو وکٹ بمراہ اور دو روی چندرن اشون کے نام رہے۔ کل کے میچ میں بمراہ نے تین وکٹ لیے تھے۔ اس طرح انہوں نے 10 اوور میں 24 رن دے کر مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اشون اور محمد سمیع نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل نے بھی ایک وکٹ حاصل کیا۔