ممبئی:بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ منگل سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں نہیں کھیلیں گے کیونکہ بی سی سی آئی ان کے ساتھ 'جلد بازی' نہیں کرنا چاہتا۔ کرکٹ نیوز ویب سائٹ کرک بز نے پیر کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات دی۔ بمراہ ستمبر 2022 سے کرکٹ سے دور تھے اور کمر کی چوٹ کی وجہ سے وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی محروم تھے۔ بمراہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم میں واپس بلایا گیا تھا، لیکن دو میچوں کے بعد ان کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی تھی۔ Jasprit Bumrah out of ODI series against Sri Lanka
بی سی سی آئی نے 3 جنوری کو بتایا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) نے بمراہ کو بحالی کے بعد فٹ قرار دیا ہے۔ بی سی سی آئی نے کہا تھا، “فاسٹ بولر ری ہیب سے گزرا ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی) نے انہیں فٹ قرار دیا ہے۔ وہ جلد ہی ٹیم انڈیا کی ون ڈے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ، بورڈ نے کہا تھا کہ بمراہ کو سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم اب بی سی سی آئی نے این سی اے کی سفارش پر انہیں ون ڈے سیریز میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرک بز نے کہا کہ یہ فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز اور اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔