اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Jasprit Bumrah World Record: جسپریت بمراہ نے بنایا ورلڈ ریکارڈ - جسپریت بمراہ کی خبر

ایجبسٹن میں جاری بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ نے ایک اوور میں 35 رنز بنا ڈالے جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا۔India VS England Test

جسپریت بمراہ نے بنایا ورلڈ ریکارڈ
جسپریت بمراہ نے بنایا ورلڈ ریکارڈ

By

Published : Jul 2, 2022, 8:02 PM IST

بھارت ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جسپریت بُمراہ تو گیند سے تباہی مچاتے ہی ہیں لیکن آج انہوں نے بلے سے بھی کمال کر دکھایا اور انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 35 رنز بنا ڈالے جو عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایجبسٹن ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے۔India VS England Test

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے مہنگا اوور ہے۔ بھارتی کپتان جسپریت بمراہ نے براڈ کے ایک اوور میں 35 رنز بنا ڈالے۔ اس طرح انگلش بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ اوور میں 35 رنز میں سے 29 رنز بھارت کے کپتان جسپریت بمراہ کے بلے سے آئے جنہوں نے اس اوور میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ باقی چھ رنز ایکسٹرا کے کھاتے میں گئے۔ Expensive Over in Tests

براڈ کے اوور کی پہلی گیند پر بمراہ نے فائن لیگ پر چوکا لگایا۔ اس کے بعد براڈ کی باؤنسر گیند وکٹ کیپر سیم بلنگز کے اوپر سے باؤنڈر کے پار چلی گئی اور مجموعی طور پر پانچ رنز بنے۔ اس کے بعد تیسری گیند پر سات رنز آئے جب بمراہ نے نو بال پر تھرڈ مین پر چھکا لگایا۔ اس کے بعد بمراہ نے لگاتار تین چوکے لگائے۔ پھر اوور کی پانچویں گیند پر بمراہ نے ڈیپ بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر چھکا لگا کر اوور کو 34 رنز کا کر دیا۔ براڈ کو آخری گیند پر کچھ راحت ملی کیونکہ بمراہ یارکر گیند پر صرف ایک ہی رن لے سکے۔

اس سے قبل ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز خرچ کرنے کا ریکارڈ تین گیند بازوں کے نام تھا جنہوں نے 28-28 رنز دیے۔ سب سے پہلے جنوبی افریقہ کے رابن پیٹرسن نے 2003 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ میں ایک اوور میں 28 رنز دیے۔ اس کے بعد انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن نے 2013 میں اور جو روٹ نے 2020 میں یہ شرمناک ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs ENG 5th Test: پنت کی شاندار سنچری، پہلے دن بھارت کا سات وکٹ پر 338 رنز

ABOUT THE AUTHOR

...view details