انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے پیر کے روز ایک بڑا کارنامہ انجام دیا۔ انھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل کیں۔ یہ کارنامہ اینڈرسن نے کاؤنٹی چمپیئن شپ میچ میں کینٹ کے خلاف لنکا شائر کے لیے 7 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد کیا۔
38 سالہ جمیز اینڈرسن نے 617 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وہ انل کمبلے کے 619 وکٹوں سے صرف تین وکٹ سے دور ہیں جس کے بعد وہ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن کے 800 وکٹ اور آسٹریلیا کے شین وارن کے 708 وکٹ لینے کے بعد تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ انھوں نے کینٹ کو صرف 26.2 اوور میں 74 رن پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اینڈرسن کینٹ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2005 کے بعد کسی بھی تیز گیند باز نے 1000 وکٹ کو حاصل نہیں کیا ہے۔ سال 2005 میں اینڈی کیڈک فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1000 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ کینٹ کے خلاف میچ میں اینڈرسن نے 10 اوورز میں 19 رن دے کر 7 وکٹیں حاصل کیے تھے۔
آئی سی سی نے اینڈرسن کے اس حیرت انگیز کارنامے کے بارے میں بھی پوسٹ کیا ہے۔ آئی سی سی نے اینڈرسن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'حیرت انگیز کارنامہ'۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین اینڈرسن کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
انگلینڈ کے فاسٹ بالر اینڈرسن اب تک 262 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں اور وہ 51 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔