اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Oldest Test Bowler Anderson اینڈرسن سب سے معمر ترین ٹیسٹ باؤلر بن گئے

جیمز اینڈرسن نے 866 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز (858) کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 22, 2023, 4:07 PM IST

دبئی: انگلینڈ کے میڈیم تیز گیند باز جیمز اینڈرسن بدھ کو ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے زیادہ معمر گیند باز بن گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین درجہ بندی میں اینڈرسن نے 866 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز (858) کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اینڈرسن نے 40 سال 207 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا، وہ ٹاپ پر پہنچنے والے سب سے معمر بولر بن گئے۔ انگلینڈ کے سرفہرست باؤلر نے ماؤنٹ مونگانوئی ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی سات وکٹوں سے نیوزی لینڈ کے خلاف 267 رنز کی زبردست فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ پہلی بار 2016 میں ٹیسٹ باؤلرز کی نمبر ون رینکنگ پر پہنچے تھے، جب کہ 2018 میں انھیں دوسری بار نمبر ون ٹیسٹ بولر کا تاج پہنایا گیا۔

اینڈرسن نے سرفہرست ٹیسٹ باؤلر کے طور پر کمنز کے چار سالہ تسلط کو ختم کر دیا ہے، لیکن وہ ہندوستان کے لیجنڈری آل راؤنڈر روی چندرن اشون سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ان کی زبردست کارکردگی کی بدولت اشون 864 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جو اینڈرسن سے صرف دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔دریں اثنا، ہندوستانی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ نے اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں کیریئر کی بہترین ریٹنگ 460 حاصل کر لی ہے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں جڈیجہ اور اشون (329) بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ اکشر پٹیل (283) دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ جڈیجہ بھی چھ مقام کی چھلانگ لگا کر ٹیسٹ گیند بازوں کی فہرست میں نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ اشون اور جسپریت بمراہ (5ویں رینک) کے بعد ٹاپ 10 ٹیسٹ گیند بازوں میں تیسرے ہندوستانی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details