اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC T20 World Cup 2022 آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا - آئرلینڈ نے ٹاس جیتا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے گروپ 1 میں آج آئرلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Ireland won the toss

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا
آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا

By

Published : Oct 23, 2022, 9:18 AM IST

Updated : Oct 23, 2022, 9:47 AM IST

ہوبارٹ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے گروپ 1 میں آج آئرلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئرلینڈ نے اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی سے شکست دی تھی اور ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑتا ہے۔ اب ٹیم گروپ مرحلے میں اچھی شروعات کرنے کے لیے تیار ہے۔ Ireland vs Sri Lanka

سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان اب تک دو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے ہیں جن میں دونوں میچ سری لنکا نے جیتے ہیں۔ 2009 میں پہلے مقابلے میں سری لنکا نے نو رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ 2021 میں دوسری بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں جس میں سری لنکا نے 70 رنز سے جیت حاصل کیا۔

آئرلینڈ پلیئنگ الیون: پال اسٹرلنگ، اینڈریو بالبرنی (کپتان)، لورکن ٹکر (وکٹ کیپر)، ہیری ٹییکٹر، کرٹس کیمپر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلنی، مارک ایڈیر، سمی سنگھ، بیری میک کارتھی، جوشوا لٹل

سری لنکا پلیئنگ الیون:کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، دھننجایا ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، اشین بندارا، بھانوکا راجا پاکسا، داسن شناکا (کپتان)، وینندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، بنورا فرنینڈو، لہیرو کمارا

Last Updated : Oct 23, 2022, 9:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details