اردو

urdu

ETV Bharat / sports

West Indies vs Ireland: آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا - ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست

آئرلینڈ نے دوسرے سی جی انشورنس ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس رول کے مطابق پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ Ireland Beat West Indies

West Indies vs Ireland
West Indies vs Ireland

By

Published : Jan 14, 2022, 2:17 PM IST

آئرلینڈ نے جمائیکا کے سبینا پارک میں بارش کی وجہ سے دوسرے سی جی انشورنس یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس رول کے مطابق پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ West Indies vs Ireland 2nd ODI


آئرلینڈ تین یک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد ایک ایک کی برابری پر آگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے اس میچ میں آئرلینڈ نے 32.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ہیری ٹییکٹر 75 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اینڈی میک برائن نے 45 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ Ireland vs West Indies ODI series

اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز شائی ہوپ نے 17 اور جسٹن گریوز نے 19 رن بناکر 38 رنوں کی شراکت داری کی جس کے بعد ہوپ کو کریگ ینگ نے بولڈ کیا۔ کریگ ینگ نے جسٹن گریوز اور نکولس پورن کو جلدی ہی آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔

آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے ہیرو شرما بروکس نے 64 گیندوں پر 43 رن بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔


ایک وقت میں ویسٹ انڈیز 33.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکا۔ اس کے بعد روماریو شیفرڈ (50) اور اوڈین اسمتھ (46) نے ٹیم کو سنبھالا اور اسمتھ نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 19 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details