اردو

urdu

ETV Bharat / sports

T20 World Cup ورلڈ کپ میں بڑا اُلٹ پھیر، آئرلینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میچ میں آئرلینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 5 رنز سے شکست دے دی۔ Ireland Beat England

ورلڈ کپ میں بڑا اُلٹ پھیر، آئرلینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست
ورلڈ کپ میں بڑا اُلٹ پھیر، آئرلینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست

By

Published : Oct 26, 2022, 4:43 PM IST

میلبورن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 20 واں میچ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم 19.2 اوورز میں 157 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 14.3 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 105 رنز پر کھیل رہی تھی تبھی بارش شروع ہوگئی۔ انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئرلینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں دوسرا بڑا الٹ پھیر کیا ہے اس سے قبل اس نے دو بار کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پہلے راؤنڈ میں ہی باہر کر دیا تھا۔ Ireland Vs England Match Scorecard

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوس بٹلر (0) اور ایلکس ہیلز (7) جلدی آؤٹ ہو گئے۔ بین اسٹوکس (06)، ہیری بروک 21 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملان 37 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فیون ہینڈ نے میکارتھی کی گیند پر ان کا کیچ لیا۔ معین علی 12 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیام لیونگسٹون دو گیندوں پر ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے جوشوا لٹل نے دو، فیون ہینڈ، جارج ڈوکریل اور بیری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اینڈریو بالبرنی (62) کی نصف سنچری کی بدولت آئرلینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر-12 مرحلے میں انگلینڈ کے سامنے 158 رن کا ہدف دیا۔ گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کے لیے بلایا۔ پال اسٹرلنگ (14) کا وکٹ جلدی گرنے کے بعد بالبرنی نے لورکن ٹکر کے ساتھ 82 رن کی اہم شراکت داری کی۔ بلبرنی نے 47 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رن بنائے جبکہ ٹکر نے 27 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن کی اننگز کھیلی۔ بالبرنی ٹکر کی شراکت نے آئرلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا لیکن دیگر بلے باز ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Australia beat Sri Lanka اسٹوئنس کی دھماکہ خیز نصف سنچری، آسٹریلیا نے سری لنکا کو دی شکست

آئرلینڈ کا اسکور 15 اوور میں تین وکٹوں پر 127 رن تھا لیکن اگلے پانچ اوورز میں ٹیم نے صرف 30 رن کا اضافہ کرتے ہوئے سات وکٹیں گنوا دیں۔ گیرتھ ڈیلانی 12 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آئرلینڈ کے چھ بلے باز دو ہندسوں تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لیونگسٹن نے تین تین جبکہ سیم کرن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بین اسٹوکس نے 20ویں اوور کی دوسری گیند پر جوشوا لٹل کی وکٹ لے کر آئرلینڈ کی اننگز 157 رن پر سمیٹ دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details