ڈبلن: رتوراج گائیکواڑ (43 گیندوں میں 58 رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کے سامنے 186 رنز کا ہدف رکھا۔ گائیکواڑ نے 43 گیندوں پر 58 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا، جبکہ سنجو سیمسن (26 گیندوں، 40 رن)، رنکو سنگھ (21 گیندوں، 38 رن) اور شیوم دوبے (16 گیندوں، 22 رن) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے تیز شروعات کی لیکن شاندار فیلڈنگ کی وجہ سے پاور پلے میں آئرلینڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیسوال (11 گیندوں، 18 رنز) اسکوائر لیگ باؤنڈری پر کرٹس کیمفر کے ہاتھوں کیچ ہونے سے پہلے دو چوکے اور ایک چھکا مارتے ہوئے عمدہ انداز میں نظر آئے، جبکہ جارج ڈوکریل نے تلک ورما کا ایک مشکل کیچ لے کر انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔
بھارت کو ابتدائی دھچکا لگنے کے بعد گائیکواڈ اور سیمسن نے تیسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ گائیکواڑ نے آٹھویں اوور میں کریگ ینگ کی گیند پر دو چوکے لگائے جبکہ سیمسن نے بھی 11ویں اوور میں جوشوا لٹل کی گیند پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 18 رنز جوڑے۔ سیمسن اپنی نصف سنچری کی طرف گامزن تھے لیکن بنجامن وائٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 26 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔
IRE vs IND 2nd T20 گائیکواڑ کی نصف سنچری سے ہندوستان نے 185 رنز بنائے - رتوراج گائیکواڑ کی شاندار نصف سنچری
رتوراج گائیکواڑ (43 گیندوں میں 58 رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کے سامنے 186 رنز کا ہدف رکھا۔ گائیکواڑ نے 43 گیندوں پر 58 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ IRE vs IND 2nd T20: Balbirnie hits fifty, dropped by Gaikwad
یہ بھی پڑھیں: FIFA Women's World Cup 2023 پہلی دفعہ فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا خطاب اسپین کے نام
گائیکواڑ نے اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری چوکے کے ساتھ مکمل کی لیکن وہ بھی کچھ دیر بعد بیری میکارتھی کا شکار ہو گئے۔ کریز پر قدم جمانے والے دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کے رن ریٹ کو نقصان پہنچا لیکن رنکو اور دوبے نے آخری دو اوورز میں 42 رنز جوڑ کر اسے پورا کیا۔ ہندوستان کی جانب سے پہلی بار بیٹنگ کے لیے آنے والے رنکو نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے، جب کہ دوبے 16 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یو این آئی