اردو

urdu

By

Published : Aug 18, 2023, 3:02 PM IST

ETV Bharat / sports

Iran And Saudi Arabia ایران اور سعودی عرب ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچوں کے انعقاد پر اتفاق

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش تیز کی جا رہی ہے۔ ایران اور سعودی عرف فٹبال ٹیموں کے درمیان جلد ہی ایک نمائشی فٹبال میچ کے انعقاد پر غور و فکر کیا جارہا ہے۔

ایران اور سعودی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچوں کے انعقاد پر اتفاق
ایران اور سعودی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچوں کے انعقاد پر اتفاق

ریاض: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ جمعرات کو سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ بات چیت کے دوران کھیل اور فٹ بال کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

العربیہ کے مطابق حسین عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کی موجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "ہماری بات چیت کے دوران ہم نے کھیلوں کے مسائل پر بات کی اور ہم نے ایران اور سعودی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچوں کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

فٹ بال اور دیگر کھیل ہمیشہ سیاست کی گلیوں میں موجود رہتے ہیں، یہ سافٹ پاور کی ایک شکل ہے۔ یہ لوگوں اور معاشروں کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے میں ایک کردار ادا کرتا ہے۔

دُنیا کے بیشتر لوگوں کی اس کھیل سے محبت اور لگاؤ کی بنیاد پر شاید ہر قسم کے کھیل اور اس کے اوپر فٹ بال، سیاست کیا بگاڑ سکتی ہے، اس کو طے کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta Football League کلکتہ فٹبال لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی ایک اور جیت

غور طلب ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ چند مہینوں کے درمیان سفارتی سطح پر دوبارہ بات چیت شروع ہوئی ہے۔دونوں ملکوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کیا ہے۔اسی بنیاد پر دونوں ملکوں کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان مزید نمائشی میچ کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا جا رہا پے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details