حالیہ دنوں میں کچھ غیر معمولی پرفارمنس نے جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم چائنامین گیندباز تبریز شمسی کو ٹی 20 کرکٹ کی دنیا میں ایک الگ مقام دیا ہے۔ تبریز کو حال ہی میں راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ سیزن میں شامل کیا ہے۔ تبریز شمسی کا خیال ہے کہ ان کے پاس ابھی بھی آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کا پورا موقع ہے۔ فی الحال سری لنکا دورے سے وہ سیدھے یو اے ای پہنچے ہیں اور کوارنٹین میں ہیں۔
شمسی نے کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ٹیم پہلے یا پانچویں نمبر پر ہے ، کیونکہ ٹورنامنٹ کے صرف آدھے راؤنڈ گزرے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اب اچھی پوزیشن میں ہیں اور ہمارے پاس کھیلنے کے لئے آدھا ٹورنامنت ہے اس لئے یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ ہم باقی میچ کیسے کھیلتے ہیں۔ کیمپ میں سبھی کھلاڑی جوش میں نظرآرہے ہیں اس لئے مجھے کوئی وجہ نظرنہیں آتی کہ ہم چیمپئن شپ کیوں نہیں جیت سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:New Zealand abandon tour of Pakistan: نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا