اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021 کے بعد کوہلی آر سی بی کی کپتانی چھوڑدیں گے - रॉयल चैलेंजर्स बेंगलोर की कप्तानी छोड़ेंगे विराट कोहली

آئی پی ایل 2021 کے بعد ویراٹ کوہلی رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی چھوڑ دیں گے۔ کوہلی نے آر سی بی کی آفیشل ویڈیو میں کہا کہ یہ آر سی بی کے کپتان کی حیثیت سے میرا آخری آئی پی ایل ہوگا۔

virat kohli
ویراٹ کوہلی

By

Published : Sep 20, 2021, 2:41 AM IST

کوہلی نے کہا کہ میں اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیلنے تک آر سی بی کا کھلاڑی رہوں گا۔ میں آر سی بی کے شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد اور حمایت کی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل ویراٹ کوہلی نے ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹویٹ

کوہلی نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ کیا انہوں نے یہ فیصلہ بہت ہی سوچ سمجھ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وہ بطور بلے باز اپنی پرانی فارم دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

قابل غور ہے کہ 2013 کے سیزن سے پہلے ڈینیئل ویٹوری کا جانشین کے طور پر کوہلی کو آر سی بی کا کپتان منتخب کیا گیا تھا۔ آر سی بی کے کپتان کی حیثیت سے یہ ان کا 9 واں سیزن ہے۔ اب تک ٹیم ان کی قیادت میں 132 میں سے 62 میچ جیت چکی ہے جبکہ ٹیم کو 66 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 4 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

مزید پڑھیں:

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی

ان کی کپتانی میں ٹیم کا بہترین سیزن 2016 تھا، جس میں ٹیم دوسرے نمبر پر رہی، اس کے علاوہ ٹیم نے ایک بار فائنل کھیلا جس میں آر سی بی نے سنرائزرز حیدرآباد سے ان کے ہوم گراؤنڈ چناسوامی اسٹیڈیم میں 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details