اردو

urdu

کولکاتا اور بنگلور کا میچ ملتوی، دو کھلاڑی پائے گئے کورونا پازیٹیو

By

Published : May 3, 2021, 1:37 PM IST

Updated : May 3, 2021, 2:45 PM IST

کے کے آر کی ٹیم کے دو کھلاڑی سندیپ واریئر اور ورون چکرورتی کو کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے آج کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے مابین ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بالر پیٹ کمنس کو کورونا کے علامات کی وجہ سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

two kkr players are corona positive
آئی پی ایل 2021: کے کے آر کے دو کھلاڑی کورونا سے متاثر

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین آج رات کو ہونے والے 30 ویں میچ کو کے کے آر کے دوکھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ کے کے آر کے کیمپ میں کورونا کے کیسز پائے جانے کی وجہ سے آر سی بی ان کے خلاف میدان میں اترنے کے خواہشمند نہیں ہے۔

ورون اور سندیپ میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد آر سی بی کیمپ زیادہ محتاط ہے جس کی وجہ سے آج کے کھیل کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

آئی پی ایل کے آغاز ہونے سے قبل دہلی کیپٹلس کے ایکشر پٹیل اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بلے باز نتیش رانا کورونا سے متاثر ہوئے تھے لیکن بعد میں کورونا کی منفی رپورٹ آنے کی وجہ سے دونوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی۔

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے کچھ ممبروں میں بھی کورونا کے مثبت ٹیسٹ ہوئے تھے لیکن آئی پی ایل کے 10 میچ ممبئی میں کرائے گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے آسٹریلیائی کھلاڑی اینڈریو ٹائی، کین رچرڈسن اور ایڈم زمپا کے علاوہ آراشون اور دو امپائرز نے بھی آئی پی ایل کو چھوڑنے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے ہیں۔

Last Updated : May 3, 2021, 2:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details