بنگلورو:کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 21 رنز سے اہم جیت درج کی۔ کے کے آر نے 20 اوور میں 200 رن بنائے اور بنگلور کو آٹھ وکٹ پر 179 تک محدود کر دیا۔ ورون چکرورتی (3/27)، آندرے رسل (2/29) اور سویش شرما (2/30) گیند کے ساتھ متاثر کن تھے۔
جیو سینما کے آئی پی ایل ماہر ظہیر خان نے کے کے آر کے اسپن ڈپارٹمنٹ کی تعریف کی ہے۔ ظہیر نے کہا کہ پہلے آپ ایک منصوبہ بنائیں پھر میدان میں اس کے نتائج دیکھیں۔ کے کے آر نے بنگلورو کے خلاف فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے اسپنروں کا زیادہ استعمال کریں گے۔ اسپنرز نے اپنا کام کیا۔ تاہم، اس کے لیے آپ کے پاس اعلیٰ معیار کے اسپنرز ہونے چاہئیں۔ ہم نے ایک چیز دیکھی ہے کہ اسپنر کولکاتہ کی طاقت ہیں۔ وہ سازگار حالات میں اپنی باؤلنگ سے میچ پر اثر چھوڑتے ہیں۔