حیدرآباد:انڈین پریمیئرلیگ 2023 کے 58ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ سن رائزرز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور جیت کے لیے لکھنؤ سپر جائٹنس کو 183 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس قبل حیدرآباد نے اس سیزن میں اب تک کھیلے گئے 10 میچوں میں سے 4 جیتے ہیں اور 6 ہارے ہیں۔ ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں 9ویں نمبر پر ہے۔ ٹیم نے آخری میچ میں راجستھان رائلز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی تھی۔ راہل ترپاٹھی نے اس سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 10 میچوں میں 237 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم کی جانب سے بولنگ میں سب سے زیادہ وکٹیں میانک مارکنڈے نے حاصل کی ہیں۔ جس نے صرف 8 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ اس کے علاوہ ہنری کلاسن بھی بہترین تال میں بیٹنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔