اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 سن رائزرس حیدرآباد سے ملی شکست سے دہلی کی راہ ہوئی مشکل - آئی پی ایل 2023

آئی پی ایل 2023 کے 40ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلز کو نو رنز سے شکست دے دی۔ سن رائزرز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 197 رنز بنائے جس کے جواب میں دہلی کیپٹلس مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 188 رنز ہی بنا سکی۔ Sunrisers Hyderabad beat Delhi Capitals

سن رائزرس حیدرآباد سے ملکی شکست سے دہلی کی راہ ہوئی مشکل
سن رائزرس حیدرآباد سے ملکی شکست سے دہلی کی راہ ہوئی مشکل

By

Published : Apr 30, 2023, 6:44 AM IST

Updated : Apr 30, 2023, 9:27 AM IST

نئی دہلی: فل سالٹ (59) اور مچل مارش (63) کے درمیان 112 رن کی شراکت کے باوجود دہلی کو سنیچر کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف گھریلو میدان پر نو رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست سے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں دہلی کی مشکل ہو گئی ہے۔ سن رائزرز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 197 رنز بنائے جس کے جواب میں دہلی کیپٹلس مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 188 رنز ہی بنا سکی۔ دہلی بھلے ہی میچ ہار گئی ہو لیکن آسٹریلیائی آل راؤنڈر مچل مارش نے گیند اور بلے سے اپنی کرشماتی کارکردگی سے میدان پر موجود ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔ مارش نے نہ صرف حیدرآباد کے چاروکٹ لے کر روک لگائی بلکہ نصف سنچری اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت دلانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دیگر بلے بازوں کی قابل رحم کارکردگی سے دہلی کا دل ٹوٹ گیا۔

اسکور بورڈ شروع ہونے سے قبل اننگز کی دوسری گیند پر ڈیوڈ وارنر کی شکل میں پہلا دھچکا لگنے کے بعد کریز پر آنے والے مارش نے حیدرآبادی گیند بازوں کا ہمت سے سامنا کیا اور دونوں بلے بازوں نے 11ویں اوور میں اسکور کو 112 رنز تک پہنچا دیا۔ جہاں سے دہلی کی جیت آسان نظر آرہی تھی لیکن مارکنڈے نے اپنی ہی گیند پر سالٹ کو کیچ کرکے دہلی کی الٹی گنتی شروع کردی اور میزبان ٹیم ایک کے بعد ایک دھچکوں سے سنبھل نہ پائی۔ آخری اوور میں کریز پر آنے والے اکشر پٹیل نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنا کر کچھ امیدیں جگائی تھیں لیکن تب تک دلی بہت دور ہوچکی تھی۔ اس سے قبل اوپنرز ابھیشیک شرما (67) اور ہینرک کلاسین (ناٹ آؤٹ 53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے ہفتہ کو یہاں دہلی کیپٹلس کے خلاف چھ وکٹ پر 197 کا اسکور بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 گجرات ٹائٹنز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد سن رائزرز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ایک سرے پر میانک اگروال (5)، راہل ترپاٹھی (10)، ایڈن مارکم (8) اور ہیری بروک (0) کے وکٹ گرنے کے باوجود، دوسرے سرے پر ابھیشیک نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کے گیند بازوں کا سامنا کیا۔ ابھیشیک نے اکشر پٹیل کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 گیندوں میں کارآمد اننگز کھیلی۔ ابھیشیک کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک سرے پر جمے کلاسین نے دہلی کے گیند بازوں کی پٹائی جاری رکھی۔ انہوں نے صرف 27 گیندوں کی اپنی ناٹ آؤٹ اننگز میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ مچل مارش 27 رن پر چار وکٹ لے کر دہلی کے سب سے کامیاب گیند باز ثابت ہوئے جبکہ اکشر پٹیل اور ایشانت شرما کو ایک ایک وکٹ ملا۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 30, 2023, 9:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details