اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Sunil Gavaskar سوریہ کمار آر سی بی کے گیند بازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے: سنیل گواسکر

سابق ہندوستانی کرکٹر سنیل گواسکر نے ممبئی انڈینس کے دھماکہ خیز بلے باز سوریہ کمار یادو کی رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف 360 ڈگری کی بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آر سی بی کے گیند بازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

سوریہ کمار آر سی بی کے گیند بازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے:سنیل گواسکر
سوریہ کمار آر سی بی کے گیند بازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے:سنیل گواسکر

By

Published : May 10, 2023, 7:59 PM IST

ممبئی:آر سی بی نے منگل کو ممبئی کے سامنے 200 رنز کا ہدف رکھا لیکن ممبئی نے سوریہ کمار اور نہال وڈھیرا کے درمیان 140 رنز کی شراکت کی مدد سے یہ ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سوریہ کمار نے 35 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنانے کے بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ لائیو میں کہاکہ اسکائی (سوریہ کمار یادو) گیند بازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ جب وہ بلے بازی کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ گلی کرکٹ چل رہی ہے۔ آر سی بی کے خلاف اس نے لانگ آن اور لانگ آف کھیلا۔ شاٹس مار کر شروعات کی۔ پھر اس نے چاروں طرف شاٹس کھیلنا شروع کر دئیے۔

سوریہ کمار کے ساتھ سنچری شراکت داری کرنے والے وڈھیرا نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ گواسکر نے وڈھیرا کی اننگز پر کہاکہ جب آپ سوریہ کمار کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھ جاتا ہے، لیکن نہال کی اننگز کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ سوریہ کی طرح شاٹس کھیلنے کی کوشش نہیں کر رہے تھے۔ ان کا توازن غیر معمولی تھا۔ سابق ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی وڈھیرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ممبئی ٹیم انتظامیہ کی طرف سے دیئے گئے موقع کو دونوں ہاتھوں سے پکڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 ممبئی نے آر سی بی کو چھ وکٹوں سے شکست دی

ہربھجن نے کہاکہ نہال وڈھیرا نے اپنے مواقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ انہیں انڈر 25 سے پنجاب رنجی ٹرافی میں لایا گیا تھا اور ممبئی کی طرف سے ان کا انتخاب قابل ستائش تھا۔ انہوں نے تلک ورما کی غیر موجودگی میں مواقع کو حاصل کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details