اردو

urdu

By

Published : Apr 14, 2023, 9:00 AM IST

ETV Bharat / sports

IPL 2023 اسٹیفن فلیمنگ نے زخمی کھلاڑیوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش ظاہر کی

چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے زخمی کھلاڑیوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنے اگلے میچ سے قبل چنئی ٹیم مینجمنٹ کو کئی سلیکشن اور انجری کی مشکلات سے قابو پانا ہو گا۔' Stephen Fleming on Players Injury

اسٹیفن فلیمنگ نے زخمی کھلاڑیوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش ظاہر کی
اسٹیفن فلیمنگ نے زخمی کھلاڑیوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش ظاہر کی

چنئی:چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے راجستھان رائلز کے خلاف تین رن کی سنسنی خیز شکست کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی سمیت اپنی ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جہاں دھونی سیزن کے آغاز سے ہی گھٹنے کی انجری سے لڑ رہے ہیں، وہیں اس سال کے شروع میں سپر کنگز میں شامل ہونے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر سسندا مگالا نے راجستھان کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنی دونوں انگلیوں میں چوٹ لگا بیٹھے۔ تاہم، فلیمنگ نے دھونی کی پہلے سے تیاری کرنے اور خود کو میچ فٹ رکھنے کے عزم کے لیے تعریف کی کیونکہ دھونی آئی پی ایل کے علاوہ کسی دوسرے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیتے ہیں۔

فلیمنگ نے کہا، “وہ (دھونی) گھٹنے کی انجری سے دوچار ہیں جسے آپ میدان میں ان کی کارکردگی میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ وہ شروع سے ہی فٹنس پروفیشنل رہے ہیں۔ وہ فارم میں واپس آنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ان کی کارکردگی سے آپ بھی محسوس کریں گے کہ وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں ۔ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو تیز اور آگے رکھتے ہیں ۔" 176 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی 17 اوورز میں صرف 122 رنز بنا سکی لیکن دھونی اور رویندر جڈیجہ نے آخری تین اووروں میں بہادری سے مقابلہ کیا۔ چنئی کو جب پانچ گیندوں میں 21 رنز بنانے تھے تو دھونی نے دو گیندوں میں دو چھکے لگائے لیکن سندیپ شرما نے آخری تین گیندوں پر تین یارکرز لگا کر راجستھان کو تین رنز سے فتح دلائی۔

فلیمنگ نے اعتراف کیا کہ راجستھان نے چنئی کے خلاف اپنے منصوبے کا استعمال کرتے ہوئے یہ فتح حاصل کی۔ روی چندرن اشون (25/2) اور یوزویندر چہل (27/2) کی اسپن جوڑی نے درمیانی اوورز میں رن ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اس منصوبہ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ فلیمنگ نے چنئی کی خراب فیلڈنگ کو بھی ٹیم کی بڑی کمزوری قرار دیا۔ چنئی نے پہلی اننگز میں دیودت پڈیکل (38) اور اشون (30) کے کیچ گرائے اور دونوں نے راجستھان کے لیے اہم شراکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Stephen Fleming on Ruturaj Gaikwad روتوراج گائیکواڑ کا مستقبل روشن ہے، فلیمنگ

ان کا کہنا تھا کہ 'گراؤنڈ میں زیادہ نمی کی وجہ سے کچھ کیچز چھوٹ گئے، ویسے تو یہ چھوٹی چیزیں ہیں لیکن سخت مقابلے میں ایسی چھوٹی چیزیں نتیجہ کا فیصلہ کرتی ہیں۔' فلیمنگ نے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنے اگلے میچ سے قبل چنئی ٹیم مینجمنٹ کو کئی سلیکشن اور انجری کی مشکلات سے قابو پانا ہو گا۔ فلیمنگ نے کہا، مگالا انجری کے باعث آخری دو اوور کرنے سے قاصر تھے ۔ ہمیں اگلے چار دنوں میں کچھ اچھا کرنا ہوگا۔ گیند بازوں کی چوٹیں تشویشناک ہیں۔" سپر کنگز، جسے چار میچوں میں اپنی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، پیر کو بنگلورو میں آر سی بی کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details