اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 شبھمن گل کوہلی کا 973 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، شاستری - شبمن گل کی پرفارمنس پر روی شاستری کا بیان

کوہلی نے آئی پی ایل 2016 میں 973 رنز بنائے تھے جو اب تک کا ایک سیزن میں سب سے زیادہ رن ہے۔ وہیں سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا کہ 'کوہلی کے اس ریکارڈ کو شبھمن گِل توڑ سکتے ہیں۔ Ravi Shastri on shubman gill Performance

شبھمن گل کوہلی کا 973 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، شاستری
شبھمن گل کوہلی کا 973 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، شاستری

By

Published : Apr 11, 2023, 10:21 AM IST

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ گجرات ٹائٹنز کے اوپنر بلے باز شبمن گل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے وراٹ کوہلی کے ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں۔ کوہلی نے آئی پی ایل 2016 میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 16 میچوں میں 81.08 کی اوسط اور 152.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے 973 رنز بنائے تھے۔ جوس بٹلر آئی پی ایل 2022 میں شاندار فارم میں تھے لیکن وہ بھی 17 میچوں میں 57.53 کی اوسط سے صرف 863 رنز ہی بنا سکے۔ شاستری نے اسٹار اسپورٹس پر کہا، "یہ وہ کام ہے جو صرف ایک اوپنر کر سکتا ہے، کیونکہ انہیں رن بنانے کے کئی مواقع ملیں گے ۔ میرے خیال میں شبھمن گل ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اچھی فارم میں ہیں اور اس لیے بھی کہ وہ ٹاپ پرکھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'شبھمن کو رنز بنانے کے اچھے مواقع ملیں گے۔ پچ اچھی ہیں، اس لیے اگر وہ دو یا تین اننگز میں مسلسل 80-100 رنز بنا سکتے ہیں تو اس وقت ان کے پاس 300-400 رنز پہلے سے ہی ہوں گے۔" انھوں نے کہا کہ 'میرے حساب سے یہ ریکارڈ توڑنا بہت مشکل ہے کیونکہ 900 سے زیادہ رنز بہت بڑا ہوتا ہے لیکن ایک بات یہ ہے کہ اوپننگ بلے بازوں کو دو اضافی میچ اور دو اضافی اننگز ملیں گی، اس لیے یہ ریکارڈ توڑنا صرف اوپننگ بلے باز کے لیے ہی ممکن ہے۔" گل کے علاوہ تلک ورما اور سائی سدرشن دو اور نوجوان ہیں جنہوں نے شاستری کو متاثر کیا ہے۔ شاستری کا خیال ہے کہ تلک اور سدرشن کا مستقبل روشن ہے اور دونوں میں اچھے کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details