نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کا جوش ان دنوں اپنے عروج پر ہے۔ ٹی 20 لیگ کے 16ویں سیزن کا آغاز 31 مارچ سے ہوچکاہے۔ میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم کا رخ کررہے ہیں۔ اسی درمیان یہ قیاس لگایا جارہا تھا کہ ٹی وی پر بھی دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کو کافی پسند کیا جا رہا ہو گا، لیکن بی اے آر سی کی رپورٹ اس کے برعکس سامنے آئی ہے۔ صرف 22 فیصد شہری اور دیہی شائقین گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ سے جڑے۔ یہ گذشتہ 2 سیزن کے مقابلے کم ہے۔ گذشتہ 2 سیزن کی بات کریں تو یہ ریٹنگ 23.1 اور 18.3 فیصد تھی۔
ایک رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے ڈیجیٹل ویورز نے آئی پی ایل کے گذشتہ سیزن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے ابتدائی میچز کے لیے 7.29 کی ریٹنگ ریکارڈ کی ہے، جو 2021 کے سیزن میں 8.25 کے قریب اور آئی پی ایل لیگ 2020 میں تقریباً 10.36 کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، IPL 2023 کے آفیشل ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر Jio Cinema نے ٹورنامنٹ کے پہلے ہی ہفتے میں گزشتہ برس کے Disney Plus Hotstar ڈیجیٹل ویورز کی تعداد کو عبور کر لیا ہے۔