بنگلورو: دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کپتان ڈیوڈ وارنر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں اس سے بھی تیز اسکور کریں گے۔ نیز وہ آئی پی ایل میں تہلکہ مچا سکتے ہیں۔ آئی پی ایل میں کھیلے گئے 4 میچوں میں 209 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر اب تک ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے ہیں اور ان کی سست رفتار سے بلے بازی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے بارے میں بڑی پیش گوئی کی ہے، جو آئی پی ایل 2023 میں 3 نصف سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ اگر ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ نہیں کریں تے تو انہیں حیرانی ہوگی۔ وارنر تین نصف سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ حالانکہ انہوں نے 114.83 کے اسٹرائیک ریٹ سے اپنے رنز بنائے ہیں اور وہ اب تک کوئی چھکا نہیں لگا سکے ہیں۔ پیر کو ممبئی انڈینز کے خلاف شکست کے دوران وارنر نے 43 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد مایوسی کی وجہ سے اپنا ہاتھ بلے پر مارا۔ دہلی کو اس میچ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن واٹسن کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی اننگز میں زیادہ "جرات مندانہ ذہنیت" کا مظاہرہ کیا اور وہ اپنی بہترین فارم حاصل کرنے کے "بہت قریب" ہیں۔