اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکیب اور مستفیض کو کوارنٹائن میں چھوٹ نہیں ملے گی

آئی پی ایل 2021 کے رد ہونے کے بعد گھر واپس لوٹنے والے بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن اور تیز گیندباز مستفیض کو کوارنٹائن میں چھوٹ نہیں ملے گی۔

Shakib and Mustafiz
Shakib and Mustafiz

By

Published : May 6, 2021, 4:52 PM IST

بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سکریٹری کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو حکومت کے ذریعہ کوارنٹائن سینٹر میں 14 دن کی مدت مکمل کرنی ہوگی۔ اس بیان کے بعد یہ واضح ہے کہ شکیب اور مستفیض کے پاس سری لنکا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے تیاری کا موقع نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو کوارنٹائن پروٹوکول سے چھوٹ دینے کے سلسلے میں ڈی جی ایچ ایس عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کئے جانے کی معلومات سامنے آئی تھی۔

ڈی جی ایچ ایس کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد خورشید عالم نے کہا ہے کہ انہیں شکیب اور مستفیض کو چھوٹ دینے کے سلسلے میں ایک درخواست موصول ہوئی ہے اور بورڈ کو بتایا گیا تھا کہ انہیں بھارت آنے پر 14 دن کا کوارنٹائن مکمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کی کوارنٹائن مدت کو کم کرنے کے لئے ہمارے پاس درخواست کی تھی لیکن ہم نے انہیں مطلع کیا ہے کہ ان کے پاس اور کوئی متبادل نہیں ہے۔ یہ ضابطہ سبھی کے لئے لاگو ہے اس لئے انہیں اس پر عمل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ شروعات میں توقع کی جارہی تھی کہ سری لنکا کے خلاف 23 مئی سے شروع ہونے والی تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے تین دن کے کوارنٹائن کے بعد شکیب اور مستفیض 19 مئی کو ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔

ادھر آئی پی ایل 2021 کی منسوخی کے بعد دونوں کھلاڑی خصوصی انتظامات کے ذریعے آئندہ 48 گھنٹوں میں ڈھاکہ پہنچیں گے۔ بی سی بی ان دونوں کو جلد از جلد واپس لانے کے لئے بے تاب ہے کیونکہ بورڈ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ وہ سری لنکا سیریز کے لئے دستیاب ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details