جے پور:آئی پی ایل کے 48ویں میچ میں راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا۔ راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلز کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 118 رنز پر آوٹ ہوگئی اور گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 13.5 اوورز میں 119 رنز بنالیے اور راجستھان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گجرات کی جانب سے راشد خان نے تین اور نور احمد نے 2 وکٹیں حاصل کی۔
اس قبل دونوں ٹیموں نے گزشتہ دو آئی پی ایل سیزن میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں میں پر جوش اور تجربہ کار کپتان ہیں جو اپنے کھلاڑیوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور دباؤ میں بھی بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان ہونے والے اس میچ میں جیتنے والی ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل میں اپنی رینکنگ مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔
گجرات ٹائٹنز اب تک کھیلے گئے 9 میں سے 6 میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ راجستھان رائلز 9 میچوں میں 5 جیت سے 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ راجستھان رائلز کے پاس گھریلو ہجوم میں گجرات ٹائٹنز پر فتح حاصل کر کے دوبارہ نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے کا موقع ہے، جب کہ گجرات ٹائٹنز جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں اپنی نمبر 1 پوزیشن کو مزید مضبوط کر لے گی۔