نئی دہلی: دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں نے نقصان پر 199 رنز بنا لیے ہیں۔ راجستھان نے جیت کے لیے دہلی کیپٹلس کو 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) سیزن 16 کے 11ویں میچ راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مچل مارش کی جگہ روومین پاول کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سرفراز خان کی جگہ للت یادو اور منیش پانڈے نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ راجستھان رائلز میں بھی کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
دہلی کیپٹلس کی نظریں گوہاٹی میں سیزن کی اپنی پہلی جیت پر ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی، سنجو سیمسن کی قیادت والی راجستھان رائلز جیت کا سلسلہ دوبارہ جاری رکھانا چاہیں گے۔ راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان 50-50 کا بہترین ریکارڈ ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف 13 میچ جیتے ہیں۔ پچھلے سیزن میں راجستھان رائلز نے اپنا پہلا میچ دہلی کیپٹلس کے خلاف جیتا تھا۔ اس میچ میں جوس بٹلر کی سنچری کی بدولت راجستھان رائلز نے 222 کا بڑا اسکور بنایا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔