نئی دہلی:لکھنؤ سپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے اور لکھنؤ کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں فاف ڈوپلیس اور کے ایل راہل کی قیادت میں آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ آر سی بی کے ہوم گراؤنڈ یعنی ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر تیسری بار مقابلہ کرچکی ہیں۔ آر سی بی نے پچھلی دو بار جیتا ہے۔ ڈوپلیسی کی کپتانی میں آر سی بی کی ٹیم جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے اتری ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
موجودہ سیزن میں لکھنؤ کی ٹیم نے دو میچ جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر پہنچنے کے لیے جیت کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ اس کے ساتھ ہی آر سی بی کی ٹیم پچھلے میچ کو بھول کر جیتنے کی کوشش کرے گی۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان لوکیش راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ اس میچ میں مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی بنگلور کی ٹیم بھی کچھ تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ وین پارنیل بنگلور کے لیے کھیلتے ہیں۔