بنگلور: پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور جیت کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور کو 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے 36ویں میچ میں آج رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے ہے۔ یہ میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ بنگلور کی ٹیم نے آخری دونوں میچ جیت کر پر اعتماد ہے، جب کہ کولکاتا کو آخری چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں نتیش رانا کی ٹیم واپس جیت کی پٹری پر واپسی کرنا چاہے گی، جب کہ آر سی بی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی۔ آج کے میچ ایک طرف وراٹ کوہلی کی ٹیم مسلسل تیسری جیت حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرنا چاہے گی تو دوسری جانب نتیش رانا مسلسل پانچویں شکست سے بچنے کی کوشش کریں گے۔
IPL 2023 کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 201 رنز کا ہدف دیا - bangalore opt to bowl vs Kolkata
انڈین پریمیئر لیگ کے 36ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم آمنے سامنے ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتےہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرزنے بنگلور کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔ IPL 2023
کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کی کارکردگی گزشتہ چند میچوں میں کافی مایوس کن رہی ہے۔ لگاتار 4 میچ شکست کے بعد اس وقت ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 8ویں نمبر پر ہے۔ 7 میچ کھیلنے کے بعد ٹیم کے کھاتے میں صرف 2 جیت ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی بات کریں تو ٹیم جیت کے راستے پر واپس آ لوٹ آئی ہے۔ آخری دو مسلسل میچ جیتنے کے بعد ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 5ویں نمبر پر ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کے باقاعدہ کپتان فاف ڈوپلیسی آر سی بی کی جانب سے مسلسل بہتریں بلے بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ آج کے میچ میں کولکاتا کے کپتان نتیش رانا نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے۔ کلونت کھجرولیا کی جگہ ویبھو اروڑہ کھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: