اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز کی نئی جرسی لانچ - سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم

آئی پی ایل 2021 میں گھریلو میدان اور شائقین سے محروم راجستھان رائلز کی نئی جرسی شاندار لائٹ شو کے دوران لانچ کی گئی۔

Light Up sawai man singh Stadium
Light Up sawai man singh Stadium

By

Published : Apr 5, 2021, 10:30 PM IST

ریڈ بُل انڈیا کے تعاون سے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں منعقد شاندار پروگرام کے دوران راجستھا رائلز ٹیم کی اس نئے سیزن کے لیے نئی جرسی لانچ کی گئی۔

سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کے لیے بھی یادگار رہی۔ تھری ڈی پروجیکشن اور گرانڈ لائٹ شو نے سب کے دلوں کو مسحور کردیا۔

اس دوران ایک آڈیو ویژول نمائش کو اسٹیڈیم سے پوری دنیا کے شائقین اور ممبئی کے بایو ببل میں موجود راجستھان رائلز ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان براہ راست نشر کیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر

سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں تقریب کا آغاز پچ سے لے کر تمام اسٹینڈس تک حیرت انگیز اور پرکشش لائٹ شو سے ہوا۔ اس کے بعد براہ راست شو کے لیے خصوصی طور پر سیٹ اپ اسکرین پر روشنی بکھری گئی جس میں ریڈ بُل گاڑیوں اور پروگرامز کے ہائی اسپیڈ ایکشن شاٹس کے ساتھ اسٹیڈیم، شہر اور راجستھان کے پس منظر کی ایک ویڈیو دکھائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details