کولکاتا: فارم میں چل رہے جوس بٹلر کی 89 رن کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف چھ وکٹ پر 188 رن بنائے۔ Rajasthan Royals gave the Titans a target of 189 runs
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بٹلر نے 56 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ بٹلر اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز کے ساتھ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 700 رنز مکمل کرتے ہوئے اپنے رنز کی تعداد 718 کرلی ہے۔ کپتان سنجو سیمسن نے 26 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ دیودت پڈیکل نے 20 گیندوں پر 28 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ 11 اضافی رنز بشمول 10 وائیڈز نے بھی راجستھان کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ Rajasthan Royals gave the Titans a target of 189 runs