نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف جمعرات کو ہونے والے میچ سے پہلے پنجاب کنگز اپنے کپتان شیکھر دھون کی فٹنس کو لے کر پریشان ہیں۔ اس میچ میں انہیں جارحانہ بلے بازی کی اشد ضرورت ہے۔ فارم میں چل رہے 37 سالہ دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے 15 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے، ان کی جگہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن کو شامل کیا گیا اور پنجاب نے ایکانا اسٹیڈیم میں دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب کی جانب سے زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ ان کے علاوہ میتھیو شارٹ، ہرپریت سنگھ اور ایم شاہ رخ خان نے بھی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سیزن میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز شیکھر دھون کے حوالے سے پنجاب کنگز کی جانب سے ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ٹیم کے کپتان شیکھر دھون کندھے کی انجری کی وجہ سے آخری میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے، لیکن اب ان کے بارے میں اپ ڈیٹ آیا ہے۔ انسائیڈ اسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق شیکھر دھون کے تعلق سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔