ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ 2023 میں آج ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگے۔ بھارتی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے سے ہونے والے اس میچ میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور ایک دوسرے کو ہرا کر پلے آف کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن رن ایوریج کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور ممبئی انڈینز پر بھاری ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں چھٹویں نمبر پر ہے۔ جبکہ ممبئی انڈینز اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔ پلے آف میں پہنچنے کے لیے مشکلات سے دوچار ممبئی انڈینز کی ٹیم کا مقابلہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔ جہاں ممبئی انڈینز نے کھیلے گئے زیادہ تر میچز جیتے ہیں۔
ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری 6 میچوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس گراؤنڈ پر رائل چیلنجرز بنگلور کو صرف ایک جیت ملی ہے۔ دوسری جانب ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان گزشتہ 6 میچوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ممبئی انڈینز کو رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں 5 بار شکست ہوئی ہے اور ممبئی کو صرف ایک جیت ملی ہے۔ ایسے میں ممبئی انڈینس کی ٹیم آج ہوم گراؤنڈ کا کتنا فائدہ اٹھاتی ہے، یہ دیکھنا ہوگا۔