لکھنؤ:بھارت کے سابق کرکٹر سچن تندولکر کے بیٹے اور ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر ارجن تندولکر کو کتے نے کاٹ لیا۔ یہ جانکاری خود ارجن تندولکر کے ذریعے لکھنؤ سپر جائنٹس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔ لیکن ارجن کو کس کتے نے کاٹا اس کی معلومات نہیں دی گئیں۔ ارجن تندولکر کے مطابق ان کی انگلی پر کتے نے کاٹ لیا ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ارجن تندولکر کو کتے کے کاٹنے کے حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ارجن تندولکر اٹل بہاری واجپائی ایکنا اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں سے گلے مل رہے ہیں۔ اس دوران ساتھی کرکٹرز ان سے پوچھ رہے ہیں کہ انگلی کو کیا ہوا؟ اس پر ارجن تندولکر نے انہیں بتایا کہ کل کتے نے ان انگلی پر کاٹ دیا تھا۔
Arjun Tendulkar Gets Bitten By Dog لکھنؤ کے خلاف میچ سے قبل ارجن تندولکر کو کتے نے کاٹا - IPL 2023
پیر کو ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر ارجن تندولکر کو لکھنؤ میں کتے نے کاٹ لیا، ارجن تندولکر نے خود ایک ٹویٹر ویڈیو میں اس بات کی معلومات دی۔
یہ بھی پڑھیں:Ravi Shastri on Rohit and Virat ٹی ٹوئنٹی میں روہت اور کوہلی سے آگے بڑھنے کی ضرورت، شاستری
لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے کل اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی تھی۔ جبکہ ٹیم ہوٹل تاج محل میں ٹھہری ہوئی ہے۔ ایسے میں اس ویڈیو کے ذریعے ان کو کتوں نے اسٹیڈیم میں یا ہوٹل میں کاٹا اس بارے میں معلومات واضح نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاید انہیں ہوٹل میں کسی کے پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے یہ واقعہ پیش آیا ہو۔ اہم بات یہ ہے کہ جیسے ہی یہ ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ ہوئی، لوگ پوچھنے لگے کہ کیا کتے نے ارجن تندولکر کو کاٹا ہے؟ لیکن اس سلسلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ یا کتے نے اصل میں ارجن تندولکر کو کہاں کاٹا؟ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج لکھنؤ اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے۔