چنئی نے سلامی بلے باز فاف ڈو پلیسس (50) ، معین علی (58) اور امباتی رائیڈو (72) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 218 رنز کا مشکل اسکور بنالیا لیکن پولارڈ نے 34 گیندوں پر چھ چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 87 رن بناکر ممبئی کو جیت دلا دی۔ ممبئی نے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 219 رن بناکر جیت اپنے نام کی۔ پولارڈ کو ان کی اس میچ فاتح اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں ، کپتان روہت شرما اور کوئٹن ڈی کوک 71 رنز کے عمدہ آغاز کیا۔ روہت کو شاردل ٹھاکر نے رتوراج گائکواڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ روہت نے 24 گیندوں پر 35 رنز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سوریہ کمار یادو نے تین رنز بنائے اور رویندر جڈیجا کی گیند پر وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈی کوک نے 28 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنانے کے بعد آف اسپنر معین علی کو ریٹرن ی کیچ دے بیٹھے۔
81 کے اسکور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کیرون پولارڈ اور کرونال پانڈیا نے چنئی کی بولنگ پر جوابی حملے کئے اور چار چھکے کی جھڑی لگادی۔ پولارڈ نے اپنی نصف سنچری صرف 17 گیندوں پر مکمل کی اور سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ پولارڈ نے اس عرصے میں چھ فلک بوس چھکے مارے۔ چنئی کی چوتھی کامیابی ٹیم کے اسکور 170 پر ہوئی جب سیم کیرن نے کرونال پانڈیا کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ کرونال نے 23 گیندوں پر 32 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔
پولارڈ نے 18 ویں اوور میں شاردل ٹھاکر کی گیند پر سیدھا چھکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر ایک چوکا لگایا۔ اس اوور کی پانچویں گیند پر فاف ڈو پلیس نے پولارڈ کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔ ہاردک پانڈیا نے کیرن کے 19 ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو چھکے لگائے۔ اس اوور کی چوتھی بال پر پانڈیا کو فاف ڈو پلیسی نے کیچ دے دیا۔ ہاردک نے سات گیندوں پر 16 رنز میں دو چھکے لگائے۔ کیرن کے اس اوور کی آخری گیند پر جمی نیشم کو باؤنڈری کے قریب ٹھاکر سےکیچ کرایا۔