چنئی: آئی پی ایل 2023 کا 61واں میچ چنئی سپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان چیپک گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں چنئی کو یقینی طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن سی ایس کے، کے شائقین نے ہمیشہ کی طرح ایم ایس دھونی کے لیے نعرے بازی کرتے ہوئے نظر آئے۔ ہمیشہ کی طرح پورا گراؤنڈ پیلے رنگ میں میں نظر آیا۔ میچ کے بعد بھی کئی ایسے مناظر دیکھنے کو ملیں، چیپاک کے گراؤنڈ میں یہ سیزن کا آخری لیگ میچ تھا۔ تاہم اس گراؤنڈ میں کوالیفائر 1 اور ایلیمینیٹر کے میچ کھیلے جائیں گے، لیکن پلے آف کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ واضح نہیں ہے کہ کون سی ٹیم آخری 4 میں جگہ بنائے گی، یہ آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا۔
اس میچ کے بعد چنئی کی پوری ٹیم ایم ایس دھونی کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگائے۔ رنکو سنگھ، ورون چکرورتی نے میچ کے بعد دھونی کا آٹوگراف لیا۔ یہ سب دیکھ کر لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر بھی خود کو روک نہ سکے اور اچانک بھیڑ میں میدان میں آئے اور اپنی شرٹ پر ہی ایم ایس دھونی کا آٹوگراف لے لیے۔ بھارتی کرکٹ کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک سنیل گواسکر نے ملک کے کامیاب ترین کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کا آٹو گراف لیا۔ موجودہ سیزن میں چیپاک گراؤنڈ پر چنئی سپر کنگز کا یہ آخری میچ تھا۔ اس سیزن میں ہی جب دھونی نے چنئی کے لیے بطور کپتان اپنا 200 واں میچ کھیلا تھا، گواسکر نے انھیں آئی پی ایل کی تاریخ کا بہترین کپتان قرار دیا تھا۔
اس سے قبل سنیل گواسکر نے موجودہ آئی پی ایل 2023 کے درمیان بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ چنئی سپر کنگز کی ٹیم مشکل حالات سے نکلنا جانتی ہے اور یہ دھونی کی کپتانی میں ہی ممکن ہوا ہے۔ کسی ایک فرنچائز کے لیے 200 میچوں کی کپتانی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، کپتانی ایک بوجھ کی طرح ہوتی ہے جس سے کھلاڑی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، لیکن ماہی الگ ہے، وہ الگ کپتان ہے۔ ان جیسا کپتان نہ کبھی ہوا اور نہ مستقبل میں ان جیسا کوئی ہوگا۔'
ایم ایس دھونی نے سال 2020 میں ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا، لیکن وہ آئی پی ایل میں اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز کا مستقل حصہ بنے ہوئے ہیں۔ ہر سیزن میں ان کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے گزشتہ چند برسوں میں چنئی سپر کنگز چنئی کے ہوم گراؤنڈ چیپاک میں میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ دھونی نے گذشتہ برس بھی کہا تھا کہ وہ اپنا الوداعی میچ چیپاک کے ناظرین کے سامنے کھیلنا چاہتے ہیں۔ رواں برس آئی پی ایل اپنے پرانے رنگ میں واپس آگیا۔ CSK نے چیپاک میں سات میچ کھیلے۔ یہ لیگ کا آخری میچ تھا۔ اب یہاں دو پلے آف میچز ہونے ہیں۔ اس سے پہلے، دھونی نے جس طرح سے چیپاک ہجوم کے سامنے ان کا استقبال کیا، اس سے ایک بڑا اشارہ ہے کہ یہ ان کا آخری آئی پی ایل سیزن ہو سکتا ہے۔ اس سال ان کے گھٹنے کا مسئلہ بھی سامنے آیا ہے۔ اس سین کے دوران بھی دھونی گھٹنے پر پٹی باندھے نظر آئے۔ تاہم اب بھی کچھ واضح نہیں، حالانکہ کئی بیانات سامنے آرہے ہیں۔ لیکن دھونی نے جو کچھ کیا ہے اس سے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کا ماننا ہے کہ چار بار آئی پی ایل جیتنے والے کپتان دھونی نے کافی اشارے دیے ہیں کہ بطور کھلاڑی یہ ان کا آخری سیزن ہوگا۔ کیف نے اسٹار اسپورٹس پر کہاکہ 'میرے خیال میں ایم ایس ڈی نے کافی اشارے دیے ہیں کہ یہ ان کا آخری آئی پی ایل ہے۔ دنیا اندازہ لگا رہی ہے اور یہی ان کی فطرت ہے، لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ دھونی اگلے برس آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں: