اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کا یہ ریکارڈ کون ٹورے گا - دھونی کے ریکارڈ کو توڑنا آسان نہیں

بہترین فنشر کہلائے جانے والے دھونی کے اس ریکارڈ کو توڑنا کسی کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ IPL 2023

Most Sixes in the 20th Over in IPL History
آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کا یہ ریکارڈ کون ٹورے گا

By

Published : Apr 14, 2023, 4:34 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران ہر روز نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ کچھ کھلاڑی ایک دوسرے سے سبقت لے جارہے ہیں، جب کہ کچھ کھلاڑی نئے ریکارڈ بنانے کی کوشش میں ہیں۔وہیں کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اپنے ریکارڈ میں اتنے آگے ہیں کہ ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں کے لیے اس ریکارڈ کو توڑنا یا پہنچا بہت مشکل ہوگا۔ ایسا ہی ایک ریکارڈ مہندر سنگھ دھونی کے نام ہے، جسے توڑنا آئی پی ایل کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ بہترین فنشر کہلائے جانے والے دھونی کا یہ ریکارڈ طویل ہوتا جا رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 20 اوورز تک چلنے والے آئی پی ایل میچوں میں مہندر سنگھ دھونی کا جواب نہیں ہے۔ اگر آئی پی ایل میں کھیلے گئے میچوں کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو اس وقت 20ویں اوور میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام ہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے اس معاملے میں کئی کھلاڑیوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ باقی کھلاڑیوں کو دھونی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔

اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالا جائے تو مہندر سنگھ دھونی نے 20 اوورز میں کل 57 چھکے لگائے ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر کیرون پولارڈ ہیں جنہوں نے 20 اوورز میں مجموعی طور پر 33 چھکے لگائے، پولارڈ نے آئی پی ایل کھیلنا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 20ویں اوور میں چھکے لگانے کے معاملے میں چنئی سپر کنگ کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کا نام بھی تیسرے نمبر پر ہے۔ جڈیجہ نے کل 26 چھکے لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے 20 اوورز میں مجموعی طور پر 25 چھکے لگائے ہیں، جب کہ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما اس معاملے میں بہت پیچھے ہیں اور انہوں نے 20 اوورز میں کل 23 چھکے لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details