نئی دہلی: انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو ایم ایس دھونی اور سابق انگلش کپتان ایون مورگن کی قیادت میں کھیلنے کے کافی مواقع ملے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ ان دونوں لیجنڈری کپتانوں کو بہتر جانتے ہیں اور ان کا موازنہ کرتے ہوئے کہاکہ کہ دنوں میں مماثلت ہے۔ معین کا ماننا ہے کہ صورت حال کچھ بھی ہو دونوں یکساں طور پر پرسکون رہتے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا شمار بین الاقوامی سطح کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ وہ سنہ 2007 T20 ورلڈ کپ اور 2011 ونڈنے ورلڈ کپ اور 2013 چیمپئنز ٹرافی سمیت تینوں ICC ٹرافی جیتنے والے واحد کپتان بھی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی آئن مورگن کو وہ کپتان مانا جاتا ہے جس نے انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ کو ہی بدل دیا۔ اپنی قیادت میں انہوں نے انگلش ٹیم کے لیے جارحانہ انداز اپنایا اور 2019 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا۔ ESPNcricinfo پر معین علی نے دونوں کپتانوں کے درمیان کچھ مماثلتوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہاکہ، لیکن ان میں کچھ فرق بھی ہے۔ سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ دھونی اپنی کپتانی گٹس پر کرتے ہیں، جب کہ مورگن ڈیٹا کی بنیاد پر سوچتے ہیں، لیکن وہ دونوں بہت پرسکون ہیں اور انداز میں بہت ملتے جلتے ہیں۔