اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 مارش آئی پی ایل کے اگلے چند میچوں سے باہر رہیں گے - آئی پی ایل 2023

دہلی کیپٹلس کے کھلاڑی مچل مارش تقریبا ایک ہفتہ کے لیے آسٹریلیا واپس لوٹ گئے ہیں۔ مچل مارش شادی کرنے آسٹریلیا گئے ہیں۔ ان کی جگہ روومین پاول کی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔ Mitchell Marsh Wedding

مارش آئی پی ایل کے اگلے چند میچوں سے باہر رہیں گے
مارش آئی پی ایل کے اگلے چند میچوں سے باہر رہیں گے

By

Published : Apr 8, 2023, 11:11 AM IST

گوہاٹی:دہلی کیپٹلس کے آل راؤنڈر مچل مارش اپنی شادی کے لیے آسٹریلیا روانہ ہونے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے چند میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ دہلی کے بولنگ کوچ جیمز ہوپس نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، ''وہ (مارش) اگلے چند میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ شادی کر رہے ہیں۔ آسٹریلیائی آل راؤنڈر اب تک دہلی کے دونوں میچوں میں الیون کا حصہ رہے ہیں۔ طویل انجری کے بعد واپسی کر رہے مارش بلے سے زیادہ اثر نہیں دکھا سکے ہیں، جبکہ گجرات ٹائٹنز کے خلاف گیندبازی کرتے ہوئے انہوں نے چار اوورز میں 24 رن دے کر ایک وکٹ لیا تھا۔ ہوپس نے کہا کہ مارش بھارت واپسی کے بعد براہ راست دہلی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد دہلی کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہفتہ کو بارسپارا اسٹیڈیم میں ہوگا۔ 11 اپریل کو ممبئی انڈینز اور ہفتہ یعنی 15 اپریل کو آر سی بی کے ساتھ میچ ہوگا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مچل مارش ان تینوں میچوں سے محروم رہیں گے۔ دہلی کو پہلے مقابلے میں گجرات کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے جبکہ لکھنؤ کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست ملی تھی۔ مچل مارش کی غیر موجودگی میں دہلی ٹیم میں تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان کی جگہ روومین پاول کی واپسی ہو سکتی ہے۔ دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی مچل مارش شادی گرل فرینڈ گریٹا میک سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ مارش کی منگنی تقریباً دو سال قبل گریٹا میک سے ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details