لکھنؤ: اکیڈمی یوکے کی کرکٹ ایجوکیشن فرم "کرکفٹ اسپورٹ (سی ایف ایس)" کے تعاون سے شروع کی جا رہی ہے۔ یہ اکیڈمی کرکٹ کے خواہشمند کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کوچنگ فراہم کرے گی۔ یہ ایل ایس جی کی پہلی اکیڈمی ہے۔ داخلہ کے خواہشمند بچے اور نوجوان https://www.lucknowsupergiants.in/academy-farm پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سنجیو گوئنکا کی ملکیت والے آر پی ایس جی گروپ کے تحت ایل ایس جی پچھلے سال وجود میں آئی تھی۔ آئی پی ایل 2022 کے سیزن میں ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلے آف میں جگہ بنائی تھی۔ ایل ایس جی، آرپی ایس جی اسپورٹس کی ملکیت والی تین کھیلوں کی ٹیموں میں سے ایک ہے، باقی دو کھیل ٹیموں میں موجودہ انڈین سپر لیگ چیمپئن موہن بگان اور جنوبی افریقہ ٹی20 (ایس اے20) کی ڈربن سپر جائنٹس بھی شامل ہے۔
ایل ایس جی کی ٹیم کوچنگ سیٹ اپ میں گوتم گمبھیر (ٹیم کے گلوبل مینٹور)، اینڈی فلاور (ہیڈ کوچ)، وجے داہیا (اسسٹنٹ کوچ)، مورنیمورکل (فاسٹ بولنگ کوچ)، جونٹیروڈس (فیلڈنگ کوچ) اور پروین تامبے (اسپن بولنگ کوچ) شامل ہیں۔ اکیڈمی میں یہ تمام کوچز کوچنگ ٹیم کے ساتھ کھلاڑیوں کی تربیت اور رہنمائی کریں گے۔ اس کے علاوہ معاون عملہ اور ٹیم کے دیگر ارکان بھی اکیڈمی کے لیے کام کریں گے۔ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹیسٹنگ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Highest Wickets Taker in IPL یوجویندر چہل آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بنے
اکیڈمی سات سال اور اس سے اوپر کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کھلی ہے۔ ساتھ ہی مقامی یا تفریحی ٹورنامنٹس کے لیے کھیل میں بہتری کے خواہاں بالغ افراد کے لئے بھی کھلی ہے۔ ایل ایس جی کے سی ای اوکرنل (ریٹائرڈ) ونود بشت نے بتایا کہ سپر جائنٹس اکیڈمی کا مقصد پورے ملک میں کرکٹ کی صلاحیتوں کو اتر پردیش کے ساتھ ایک طویل مدتی وژن کے طور پر تیار کرنا ہے۔ ہم اکیڈمی کو جدید، عالمی معیار کی کوچنگ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ترقی پذیر بین الاقوامی کرکٹ کے منظر نامے کے لیے نوجوان صلاحیتوں کو تیار کیا جا سکے۔