اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 سنسنی خیز مقابلے میں لکھنؤ نے آر سی بی کو ایک وکٹ سے شکست دی - لکھنؤ سپر جائنٹس

آئی پی ایل 2023 کے 15ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجر بنگلور کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی لکھنؤ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ Lucknow beat RCB

سنسنی خیز مقابلے میں لکھنؤ نے آر سی بی کو ایک وکٹ سے شکست دی
سنسنی خیز مقابلے میں لکھنؤ نے آر سی بی کو ایک وکٹ سے شکست دی

By

Published : Apr 11, 2023, 6:56 AM IST

بنگلورو:لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ نکولس پورن کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور آر سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لکھنؤ کے سامنے 213 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں لکھنؤ نے 213 رنز کا ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ اس میچ میں بہت اتار چڑھاؤ آئے۔ اس میچ میں لکھنؤ کے نکولس پورن نے آئی پی ایل 2023 کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 15 گیندوں میں 50 رنز بنائے اور میچ لکھنؤ کی جھولی میں ڈال دی۔

آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے سلامی بلے باز وراٹ کوہلی نے 44 گیندوں پر 61، گلین میکسویل نے 29 گیندوں پر 59 اور کپتان فاف ڈوپلیسی نے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز بنائے۔ وہیں لکھنؤ کی جانب سے مارک ووڈ اور امیت مشرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لکھنؤ کی شروعات بہت خراب رہی۔ ٹیم کی تین وکٹیں 23 رنز پر گر چکی تھیں۔ اس کے بعد مارکس اسٹونیس نے 30 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ لکھنؤ کو میچ میں واپس کر دیا۔ اس کے بعد نکولس پورن نے 19 گیندوں پر 62 رنز بنا کر اپنی جیت کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 راجستھان سے مقابلہ سے قبل سی ایس کے کو دھچکا، دو کھلاڑی باہر

تاہم نکولس پورن 17ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے اور 19ویں اوور میں آیوش بدونی بھی وکٹ کا شکار ہو گئے۔ اس کے بعد آخری گیند پر اویش خان نے سنگل بائی لیا اور ٹیم نے ایک وکٹ سے میچ جیت لیا۔ لکھنؤ کو آخری اوور میں جیت کے لیے 5 رنز درکار تھے اور ان کے 3 وکٹ باقی تھے۔ آر سی بی کے لیے ہرشل پٹیل نے آخری اوور کیا اور آخری گیند پر بائی رن کے ذریعہ میچ جیت لیا۔ آر سی بی کی جانب سے محمد سراج نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹ اور وین پرنیل نے 4 اوورز میں 41 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details