اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 کولکاتا نے حیدرآباد کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا

آئی پی ایل کے 47ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ کولکاتا کے کپتان نتیش رانا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نے حیدرآباد کو 172رنز کا ہدف دیا۔ IPL 2023

Kolkata Knight Riders win toss, opt to bat first against Sunrisers Hyderabad in IPL 2023
کولکاتا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

By

Published : May 4, 2023, 7:29 PM IST

Updated : May 4, 2023, 9:12 PM IST

نئی دہلی: پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے اور جیت کے لیے حیدرآباد کو 172 رنز کا ہدف دیا۔ انڈین پریمیئر لیگ 2023 کا 47ویں میچ آج 4 کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ کولکاتا کے کپتان نتیش رانا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آئی پی ایل کے اس سیزن میں راجیو گاندھی اسٹیڈیم کی پچ پر 200 سے زیادہ سکور بنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 144 رنز کے اسکور کا بھی دفاع کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس گراؤنڈ پر گیند بازوں کو زیادہ مدد مل سکتی ہے۔ اگر ہم گزشتہ میچ کی بات کریں تو اس میں بھی اس پچ پر گیند بازوں کا غلبہ رہا۔ اس کی وجہ سے سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو صرف 144 رنز کے اسکور پر روک دیا، لیکن دہلی کی ٹیم نے بھی سن رائزرز کو اپنا ہدف پورا نہیں کرنے دیا اور 7 رنز سے میچ جیت لیا۔ آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔ اس لیگ میں کے کے آر اب تک کھیلے گئے 9 میچوں میں 3 جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 8ویں نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی SRH نے اب تک 8 میچز کھیلے ہیں 3 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں 9ویں پوزیشن پر ہے۔

اس گراؤنڈ پر اس سے قبل کھیلے گئے 3 میچوں کی 2 اننگز میں گیند بازوں کا غلبہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں اس پچ پر 4 میچ کھیلے گئے ہیں۔ ان 4 میچوں میں سے ٹاس جیتنے والی ٹیم نے 3 میچوں میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ جیتا ہے۔ اس گراؤنڈ پر ایک امکان یہ بھی ہے کہ اگر ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 سے زیادہ اسکور کرتی ہے تو اس کے جیتنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ بتا دیں کہ گزشتہ 3 دنوں سے بارش ہو رہی تھی۔ جس کی وجہ سے پچ کافی دیر تک ڈھکی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے میدان میں نمی موجود رہے گی۔ جس کی وجہ سے تیز گیند باز اس نمی کا خوب استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 4, 2023, 9:12 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details