اردو

urdu

ETV Bharat / sports

KL Rahul's IPL Record: آئی پی ایل میں کے ایل راہل کا سنگ میل - لکھنؤ سُپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہُل

آئی پی ایل ٹیم لکھنؤ سُپر جائننٹس کے کپتان کے ایل راہُل 4 آئی پی ایل سیزن میں 600 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ First Player to Score 600 Plus Runs in 4 IPL Seasons

لکھنؤ سُپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہُل
لکھنؤ سُپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہُل

By

Published : May 26, 2022, 3:36 PM IST

لکھنؤ سُپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہُل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں چار آئی پی ایل سیزن میں 600 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ راہُل نے یہ کارنامہ گذشتہ روز کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف جاری آئی پی ایل 2022کے ایلیمینیٹر میچ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے بیٹنگ کا یہ منفرد سنگ میل فاف ڈو پلیسس کی قیادت والی ٹیم آر سی بی کے خلاف 58 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کے دوران حاصل کیا۔ دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز لوکیس راہُل نے آئی پی ایل 2022 کے 15 میچوں میں 661 رنز بنائے ہیں۔ KL Rahul Completes 600 Plus Runs in Four IPL Season

اس سال کے ایڈیشن سے قبل ٹاپ آرڈر بلے باز راہُل نے آئی پی ایل 2021 ایڈیشن میں 13 میچوں میں 626 رنز، 2020 سیزن میں 14 میچوں میں 670 رنز اور آئی پی ایل 2018 کے ایڈیشن میں 659 رنز بنائے تھے۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی اور یونیورسل باس کرس گیل اور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں تین مختلف سیزن میں 600 سے زائد رنز بنائے ہیں اور اب وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گیل نے لگاتار تین ایڈیشن (2011، 2012، 2013) میں 600 رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا جب وہ رائل چیلنجرز بنگلور فرنچائزی کا حصہ تھے۔ دوسری جانب ڈیوڈ وارنر نے بھی سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان کی حیثیت سے 2016 سے 2019 تک مسلسل تین سیزن میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلور اور لکھنؤ کے درمیان ایلیمنیٹر میچ میں بنگلور نے رجت پاٹیدار کی شاندار سنچری کی بدولت لکھنؤ کو شکست دیتے ہوئے کوالیفائر 2 میں داخلہ حاصل کرلیا ہے جہاں وہ فائنل میں پہنچنے کے لیے راجستھان رائلز سے میچ کھیلے گی۔ راجستھان رائلز کو پہلے کوالیفائر میچ میں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور گجرات فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اب کل (جمعہ) کو رائل چیلینجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کے مابین میچ میں جیتنے والی ٹیم اتوار کو گجرات ٹائٹنز کے ساتھ فائنل میچ کھیلے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details