گھٹنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے رِنکو سنگھ رواں برس انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور جس کے بعد کے کے آر نے گُرکیرت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
کے کے آر کا حصہ بنے گُرکیرت سنگھ مان - رِنکو سنگھ
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے زخمی رِنکو سنگھ کی جگہ گُرکیریت سنگھ مان کے ساتھ آئی پی ایل 2021 سیزن کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

Gurkeerat singh mann
رِنکو سنگھ نے 2017 میں آئی پی ایل میں قدم رکھا تھا اور اب تک 11 میچز کھیل چُکے ہیں جبکہ ان کی جگہ کے کے آر کا حصہ بننے والے گُرکیرت 2020 سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیل چکے ہیں لیکن رائل چیلینجرز بنگلور نےگُرکیرت کو اس سیزن کی نیلامی سے پہلے ریلیز کردیا تھا۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے گُرکیرت سنگھ مان 50 لاکھ روپے کی بیس پرائز پر خریدا ہے۔ گُرکیرت کا یہ آٹھواں آئی پی ایل سیزن ہوگا۔