آئی پی ایل 2021 سیزن میں افغان کھلاڑی راشد خان، محمد نبی اور مجیب الرحمن کے علاوہ بھارتی کرکٹر محمد خلیل بھی سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور اس دوران وہ رمضان امبارک کے روزے کا بھی اہتمام کر رہے ہیں۔
راشد خان کے ساتھ وارنر اور ولیمسن نے روزے کا اہتمام کیا - ڈیوڈ وارنر
آئی پی ایل فرنچائزی سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے راشد خان کے ساتھ روزہ رکھا۔ اس کی ویڈیو راشد خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ڈیوڈ وارنر اور کین ولیمسن نے روزہ رکھا
اس دوران سن رائزرس کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور کین ولیمسن نے ان مسلم کرکٹرز کے ساتھ روزے کا اہتمام کیا۔
کین ولیمسن (جو اس وقت سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ ہیں) ڈیوڈ وارنر اپنے ساتھی راشد خان، مجیب الرحمٰن، محمد نبی اور خلیل احمد کے ساتھ سن رائزرز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے بھی روزہ رکھا۔