احمد آباد: نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کرو یا مرو کے میچ میں بارش رکاوٹ بن کر آئی، حالانکہ بارش تھم گئی اور گراؤنڈ نے عملے مے گراؤنڈ کو خشک کر دیا۔ جس کے بعد ٹاں ہوا۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔
گجرات کی ٹیم اس گراؤنڈ پر آٹھ میں سے پانچ میچ جیت چکی ہے، جس میں 25 اپریل کو ممبئی کے خلاف جیت بھی شامل ہے۔ مقابلوں میں گجرات نے ممبئی کو دو بار شکست دی ہے جبکہ روہت کی ٹیم ایک بار جیت چکی ہے۔
وسری طرف، روہت شرما کی ممبئی انڈینز، ایلیمینیٹر میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 81 رنز سے شکست دینے کے بعد پراعتماد نظرآرہی ہے اور وہ گجرات کو شکست دے کر ریکارڈ چھٹے ٹائٹل کی طرف گامزن ہے۔
گجرات کی ٹیم پہلے کوالیفائر میں بھلے ہی چنئی کو ہرانے میں کامیاب نہ ہوسکی، لیکن نریندر مودی اسٹیڈیم میں انہیں ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ پانڈیا کے کھلاڑیوں نے اس گراؤنڈ پر آٹھ میں سے پانچ میچ جیتے ہیں، جس میں 25 اپریل کو ممبئی کے خلاف جیت بھی شامل ہے۔ آمنے سامنے کے میچوں میں گجرات نے ممبئی کو دو بار شکست دی ہے جبکہ روہت کی ٹیم ایک بار جیتی ہے۔