اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL Media Rights: آئی پی ایل میڈیا رائٹس نیلام، دو کمپنیوں نے بازی ماری

آئی پی ایل میڈیا رائٹس 2023 سے 2027 تک لیے دو کمپنیوں نے 44 ہزار کروڑ روپے میں خریدے ہیں۔ یعنی اب صاف ہے کہ اب ٹی وی پر آئی پی ایل الگ چینل پر اور ڈیجیٹل پر الگ ایپ یا ویب سائٹ پر نشر ہوگا۔ یہ میڈیا رائٹس 410 میچوں کے ہیں۔ IPL Media Rights For 2023-2027 Cycle

IPL media rights
IPL media rights

By

Published : Jun 13, 2022, 4:14 PM IST

Updated : Jun 13, 2022, 4:22 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کے میڈیا رائٹس کے لیے ممبئی میں ای آکشن جاری ہے۔ آکشن کا آج دوسرا دن ہے اور یہ آخرین دن بھی ہوسکتا ہے۔ اس دوران دو الگ الگ کمپنیوں نے بازی ماری اور 44 ہزار کروڑ روپے میں نشریاتی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ ٹی وی پر نشریاتی حقوق 23 ہزار 575 کروڑ روپے میں اور ڈیجیٹل (ایپ یا ویب سائٹ) نشریاتی حقوق 19 ہزار 680 کروڑ روپے میں نیلام ہوئے ہیں۔ Two Media Houses Won Bid for TV and Digital

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میڈیا رائٹس کی نیلامی میں زی انٹرٹینمنٹ، ریلائنس ویاکوم 18، سونی نیٹ ورک اور ڈزنی اسٹار نیٹ ورک جیسی عالمی کمپنیاں ایونٹ کے حقوق حاصل کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔ اور میڈیا رائٹس کی قیمت آج 43,255 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق جاری ای آکشن میں میں قیمت اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ اے این آئی کے ساتھ تازہ ترین معلومات کے مطابق پیکج اے فی الحال 23,575 کروڑ روپے ہے جو کہ فی میچ 57 کروڑ روپے ہے اور بھارت کے لیے ڈیجیٹل رائٹس کا پیکج بی 19,680 کروڑ روپے ہے جو کہ فی میچ 48 کروڑ روپے ہے۔

کون بولی لگاتا ہے اس کی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں لیکن فی میچ ٹی وی کی قیمت، ڈیجیٹل رائٹس کی قیمت 105 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رائٹس ویلیو 2017 میں اسٹار انڈیا کی ادائیگی سے ڈھائی گنا زیادہ بڑھی۔ اس عمل کو کُل چار پیکجز اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پیکیج اے برصغیر کے لیے ٹی وی (براڈکاسٹ) کے لیے مختص ہے جبکہ پیکیج بی اسی خطے کے لیے صرف ڈیجیٹل گروپنگ کے لیے ہے۔ ای آکشن فاتح پورے برصغیر میں گیمز کو ڈیجیٹل طور پر نشر کر سکے گا۔

چار مخصوص پیکجز ہیں جن میں ای نیلامی کی جا رہی ہے۔ پانچ سال کی مدت کے لیے فی سیزن 74 گیمز ہیں جن میں آخری دو سالوں میں میچوں کی تعداد کو 94 تک بڑھانا ہے۔ پیکیج سی ڈیجیٹل اسپیس کے لیے ہر سیزن میں 18 منتخب گیمز کے لیے ہے۔ پیکیج ڈی میں تمام گیمز غیر ملکی مارکیٹز کے لیے مشترکہ ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق کے لیے ہوں گے۔ تمام بولی دہندگان ہر پیکج کے لیے الگ الگ بولیاں لگا رہے ہیں۔ پیکیج اے کے لیے بولی دہندگان کے پاس ایک ہزار کروڑ روپے کی کُل مالیت ہونی چاہیے۔ دوسرے پیکجز کے لیے بولی لگانے والوں کے لیے یہ 500 کروڑ روپے ہے۔ ملک کے سب سے بڑے میڈیا ہاؤسز اپنے پلیٹ فارم پر دنیا کی امیر ترین کرکٹ لیگ کو نشر کرنے کا حق حاصل کرنے کے لیے زور آزمائی کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jun 13, 2022, 4:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details